متحدہ کے رہنما کی گرفتاری، تازہ ترین رد عمل اور تاثرات
وزیراعظم نواز شریف کے خصوصی معاون برائے سیاسی امور عرفان صدیقی کا
کہنا ہے کہ لندن میں الطاف حسین کی گرفتاری سے حکومتِ پاکستان کا کوئی
تعلق نہیں ہے اس کے باوجود حکومت انہیں ہر طرح کی قانونی مدد فراہم کرنے کے
لیے تیار ہے۔
انھوں نے کہا کہ حکومت لندن میں اپنے سفارتخانے سے اس واقعے کی تفصیلات جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کی معلومات کے مطابق برطانوی حکومت نے اس گرفتاری سے قبل حکومت پاکستان کے پیشگی کوئی رابطہ نہیں کیا۔
ایم کیو ایم کے لندن میں ڈپٹی کنوینر نے الطاف حسین کی گرفتاری کی تصدیق کی
اور کارکنوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی۔ انھوں نے کہا ’پولیس سرچ وارنٹ لے
کر الطاف حسین کے مکان پر پہنچی اور منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں ان سے
پوچھ گچھ کرنی چاہی۔ الطاف حسین کی طبیعت کچھ دنوں سے ناساز تھی اور وہ
ہسپتال جانے کے لیے تیار ہو رہے تھے جب پولیس پہنچی۔


No comments:
Post a Comment